24 جون 2015 - 23:21
کشمیریونیورسٹی میں طالبعلم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

پولیس نے کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی میں زیر تعلیم مظفر فاروق ڈار ولد فاروق احمد ساکن کاکہ پورہ کی عارضی رہاش صدرہ بل سرینگر جہاں وہ عارضی طور مقیم تھا پر چھاپہ مار کر اسکی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر کی یونیورسٹی میں پولیس کے ہاتھوں ایک طالب علم کی گرفتاری کے خلاف وہاں زیر تعلیم طلاب نے برستی بارشوں کے بیچ زوردار احتجاجی مظاہر ے کرتے ہوئے اسکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جس دوران تشدد پر آمادہ طلاب نے یونیورسٹی کے ایک ایڈمنسٹریٹیو بلاک کو مقفل کیا۔ پولیس نے کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی میں زیر تعلیم مظفر فاروق ڈار ولد فاروق احمد ساکن کاکہ پورہ کی عارضی رہاش صدرہ بل سرینگر جہاں وہ عارضی طور مقیم تھا پر چھاپہ مار کر اسکی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ چنانچہ بدھ کو مذکورہ طالب علم کی گرفتار ی کی خبر یونیورسٹی میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تو یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا جس دوران انہوں نے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر اسکی گرفتاری کے خلاف اور رہائی کے حق میں زوردار نعرہ بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور یہاں مختلف مواقع پر چن چن کر طلبہ کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے اس ساتھی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسکی رہائی تک سراپا احتجاج بنے رہیں گے۔ احتجاجی طلاب جن کی تعداد 700 کے قریب بتائی جاتی نے ایڈمنسٹریٹیو بلاک کو مقفل کیا تاہم کشمیر یونیورسٹی انتظامیہ کی اس یقین دہانی کہ مذکورہ طالب علم کی رہائی کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ رابطہ قائم کیا جائے گا کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲